ہیڈلائنز


خورشید شاہ نے عمران خان کو10 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بجھوادیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کرپشن کے الزامات لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خون کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

بشارت نیوز کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے ان کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے جس پر وہ ان سے غیر مشروط معافی مانگیں جسے ملک کے تمام چینلز پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جائے،اگر تحریک انصاف کے سربراہ نے 14 روز میں معافی نہ مانگی تو وہ عدالت میں ان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کچھ روز قبل اسلام آباد میں جاری دھرنے کے دوران الزام لگایا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف کرہشن کے مقدمات ختم کئے گئے ہیں اس لئے وہ وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت کررہے ہیں۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ