ہیڈلائنز


جنرل جاوید رمدے اور جنرل اشفاق ندیم حسب روایت اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نوزشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات کر دیاہے جس پر سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تجزیہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاہے کہ تعیناتیوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور جاوید رمدے حسب روایت اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اشفاق ندیم اور جنرل جاوید رمدے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سینئر ز ہیں تاہم وہ ان کے چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے پر حسب روایت اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں گے جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا آیاہے ۔

 

واضح رہے کہ یہ پاک فوج کی روایت نہیں ہے ،اگر وہ چاہیں تو اپنی سروس جاری رکھ سکتے ہیں اور اپنی مدت ملازت پوری ہونے تک خدمات انجام دے سکتے ہیں لیکن  جونیئر افسر کے آرمی چیف تعیناتی پر سینئر افسران عہدے سے روایتی طور پر مستعفیٰ ہو جاتے ہیں جو کہ آج تک ٹوٹی نہیں ہے جیسا کہ ماضی میں جب وزیراعظم نوازشریف نے جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف تعینات کیا تو ان کے سینئر جنرل بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے ۔

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور جاوید رمدے بھی اہل تھے لیکن یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ تمام قابل لیفٹیننٹ جنرلز میں سے کسی بھی افسر کو اس عہدے پر تعینات کر سکتے ہیں ۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ