ہیڈلائنز


عمران خان کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربانکی مون کوخط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

 عمران خان کی جانب سے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل آپ کی ذمہ داری ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی امن اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک عرصے سے التواء کا شکار ہے، بھارت نے جنگ بندی لائن اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی فوجیوں پرحملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جب کہ بھارت جوانوں پر حملوں کے علاوہ سویلین آبادی کو بھی انتہائی سفاکیت سے نشانہ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے تدارک کا انتظام نہ کرنا ناقابل فہم ہے ۔

عمران خان نے خط میں سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑھتی ہوئی شر انگیزیوں کے باعث خطے کی سلامتی اور امن کو انتہائی شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے بین الاقوامی سرحد اور جنگ بندی لائن پر بھارتی شر انگیزیاں فوری طور پر رکوائی جائیں ۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مبصرین مقرر کرنے سمیت سلامتی کونسل کے باب ہفتم کے تحت سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ