ہیڈلائنز


یہ دبنگ خاتون تو کچھ کروا کرہی رہے گی ۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اس وقت پاک بھارت کشیدگی کے باعث بننے والی صورتحال خطے میں امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ‘ہمارا لائحہ عمل لائن آف کنٹرول اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے مسئلے کو ہر فارم پر اٹھانا ہے’۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کی جانب سے متعدد بار بیانات دیئے گئے کہ بھارت کی جانب سے اس دراندازی کو رکنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے ہر فارم پر اس مسئلے کی جانب توجہ مرکوز کروائی ہے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط میں بھارتی دراندازی سے آگاہ کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دراندازی کا مقصد نہ صرف مسئلہ کشمیر سے عالمی براداری کی توجہ ہٹانا ہے بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس عمل سے ملک کے اندرونی مسائل سےعوام کی توجہ ہٹانا چاہ رہے ہیں،تاہم پاکستان اپنے لائحہ عمل پر قائم رہ کر عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر آخری حد تک صبر و تحمل سے کام لے چکے ہیں ، اب بے گناہ شہریوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے ۔

جبکہ اس کے بعد بھی بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پاک فوج کے کپتان سمیت 3 جوان شہید ہو گئے تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 07 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ