ہیڈلائنز


اہم ترین شخصیت نازک موڑ پر عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئی

Written by | روزنامہ بشارت

نعیم بخاری پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے “لیڈ کونسل”ہوں گے جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ نعیم بخاری اس کیس میں لیگل ٹیم کے سربراہ کی حیثیت سے عدالت میں دلائل دیں گے ۔نعیم بخاری نے عمران خان پر واضح کردیا تھا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن اور بابر اعوان سمیت کسی بھی وکیل کی اس کیس میں لیڈ کونسل کے طور پر خدمات حاصل کی گئیں تو وہ اپنا وکالت نامہ واپس لے کر کیس کی پیروی سے دستبردار ہوجائیں گے ۔عمران خان نے 4رکنی لیگل ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے نعیم بخاری کے تحفظات کے پیش نظر انہیں اس ٹیم کا سربراہ مقرر کیا ۔عمران خان کی اعلان کردہ لیگل ٹیم میں ڈاکٹر بابر اعوان بھی شامل تھے تاہم ذرائع کے مطابق ڈاکٹربابر اعوان نے محض رکن کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ بننے سے معذوری ظاہر کردی ہے ۔بابر اعوان “لیڈ کونسل”اور کیس میں لیڈنگ رول نہ ملنے کی صورت میں اس کیس کی پیروی کے لئے تیار نہیں ہوئے ۔دوسری طرف تحریک انصاف کی قیادت نے نعیم بخاری کو “لیڈ کونسل “کے طور پر کیس اور دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔حالات میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی تو نعیم بخاری اس کیس کی پیروی کریں گے جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ