ہیڈلائنز


ایف آئی اے نے ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

ایف آئی اے نے ایم کیوایم لندن کے قائد الطاف حسین اوران کے ساتھیوں کیخلاف منی لانڈرنگ کی جاری تحقیقات میں5 ممالک تک دائرہ کار وسیع ہونے پر آفیشل خطوط لکھنے کے بجائے ’’بیک چینل‘‘ ذرائع سے معلومات تک رسائی حاصل کرنا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ اس حساس نوعیت کے معاملے کوقطعاً سیاست ومصلحت کی نذر نہیں کرنا چاہتے اور اسے ہرقیمت پراسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔سرفراز مرچنٹ کی فراہم کردہ دستاویزات اور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ہونیوالی تحقیقات میں برطانیہ اور بھارت سمیت 5 ممالک تک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ کاروسیع ہوا تو اس نئی صورتحال پر پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے مروجہ سرکاری طریقہ کار کے تحت وزارت داخلہ کی منظوری کے بعدوزارت خارجہ کے توسط سے متعلقہ ممالک کے اداروں سے رابطے کرے۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ