ہیڈلائنز


اگر راحیل شریف یہ غلطی کرتے تو ۔۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اوران پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تین جنرل جو غلطیاں کر چکے ہیں اگر وہ راحیل شریف بھی کرتے تو نہ جانے پاکستان کا کیا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک میٹنگ کے دوران جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے میں نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ اگر دونوں شریف ایک ہی پیج پر چلیں تو یہ ملک کے لئے بہت خوش قسمتی کی بات ہو گی اور پھر میں نے یہ بات پارلیمنٹ میں بھی کہی تھی ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے،ہمیں جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔ جنگ مسلط ہو جائے تو پھر مقابلہ کرنا چاہیے ، ہمیں بات چیت کے کسی فورم کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ، کشیدگی پرپاکستان کو تیسرے فریق سے رابطہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کو آئین کے تحت حق ملنا چاہیے ، دہشتگردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہیں 

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ