ہیڈلائنز


پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز

Written by | روزنامہ بشارت
 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی شہید جبکہ پاک فوج کے جواب میں بھارت کے 7 فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں،اس سے قبل بھارتی فوج نے آج ایک مسافر بس اور ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 مسافر شہید اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس مقصد کیلئے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں جبکہ ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ قبل ازیں آج صبح وادی نیلم کے علاقے ڈھنڈیال میں ایل او سی کے قریب ایک مسافر بس پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک مسافر ہسپتال لے جاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مظفر آباد میں موجود فوجی ہسپتال میں منتقل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ درندگی، بے شرمی اور سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی گولہ باری کی۔بھارت کی خطے کے امن کو تار تار کرنے کی کوششیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کئی جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 57 کے قریب شہری بھی شہید ہوئے ہیں
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ