ہیڈلائنز


سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمان خواجہ سراؤں کے بارے میں بڑا فیصلہ کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

سعودی عرب نے عمرہ پر جانے کے خواہش مند خواجہ سراؤں کو ویزہ نہ دینے کا اعلان کردیا، اس ضمن میں پاکستان میں تعینات سعودی قونصل جنرل نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ٹریول ایجنٹس کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی قونصل خواجہ سراؤں کے عمرے پر جانے کی پابندی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹریول ایجنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خواجہ سراؤں کو عمرے کے ویزے جاری نہ کریں۔ سعودی حکومت نے ٹریول ایجنٹ کو پابند کیا ہے کہ عمرے پر جانے کے خواہش مند خواجہ سراؤں کے کاغذات وصول نہ کریں اور نہ ہی اُن کو کسی قسم کی مدد فراہم کریں۔ سعودی سفارت خانے کی جانب سے تمام ٹریول ایجنٹس اور ایسوسی ایشنز کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے رواں سال سعودی حکام نے عمرے کے ویزے پر فیس بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹریول ایجنٹس نے اس اقدام پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے اعلان واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ