ہیڈلائنز


کپتان نے اپنی 4 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

 چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس تگڑے انداز میں لڑنے کیلئے اپنے 4 کھلاڑی میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا، نعیم بخاری کپتان کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس مضبوط انداز سے لڑنے کیلئے قانونی ٹیم کا اعلان کردیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء کی ٹیم29تاریخ کی تیاری کررہی ہے، پاناما کیس مزید بہتر انداز میں لڑنے کیلئے چار لوگوں کی ٹیم بنائی گئی ہے، نعیم بخاری ٹیم کی قیادت کریں گے، پٹیشن نعیم بخاری نے بنائی اور فائل کی تھی، اب اس معاملے کو نعیم بخاری ہی لیڈ کریں گے، جب کہ ٹیم کے دیگر ممبران میں بابر اعوان، ملائکہ بخاری شامل ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قطر کے شہزادے کے خط سے مزید سوالات پیدا ہوگئے، ٹی وی پر آنے والے موٹو گینگ شہزادے کے خط کے بعد بدل گئے، ان لوگوں کے ذہنوں میں بھی نہیں تھا کہ عدالت جانا پڑے گا، شادی سنت رسول ہے، لیکن ابھی توجہ پاناما کیس پر ہے،اپنے وکلاء کی ٹیم سے بالکل مطمئن ہیں، کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتا ہوں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم ہوگی تو قوم کا فائدہ ہوگا، ملکی تاریخ میں آج تک کسی طاقتور کو نہیں پکڑا گیا، کرپشن سے ڈرنے والے لیڈر نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں، کرپٹ لیڈر نوازشریف کی مدد کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، حامد خان20سال سے تحریک انصاف میں ہیں اور رہیں گے، پاناما لیکس اصل میں نیب کا کیس ہے، تحریک انصاف تو عدالت میں مدد کررہی ہے، ہم نے پارلیمنٹ میں کوشش کی،تحقیقات نہیں ہوئیں۔

خواجہ آصف کے بیان پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا ہے کہ کوئی فکر کی بات نہیں، اسٹیٹس کو نے پورا زور لگایا کہ ہم چپ ہو کر بیٹھ جائیں، ہم سپریم کورٹ کی پوری طرح مدد کر رہے ہیں، اب سپریم کورٹ نواز شریف کے ساتھ چاہے جو کرے، قطری شہزادے سے متعلق سوال پر ان کی ٹانگیں کپکپانے لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی آواز اٹھائے اس کیخلاف کیسز بنا دیتے ہیں، یہ سب کرپشن کی مافیا ہیں، ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ احتساب شروع ہوا تو ان کی بھی باری آئے گی۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ