ہیڈلائنز


ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر منتخب

Written by | روزنامہ بشارت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا جبکہ پورے پاکستان کی تنظیم سازی کا عمل یکم دسمبر 2016 سے شروع کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے دیگر سینئر رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد 30 نومبر کو یوم تاسیس منائیں گے ۔ یوم تاسیس کے بعد دوسرے مرحلے کی تنظیم سازی کیلئے سات روزہ اوپن ہاؤس ہوگا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر کے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری یکم دسمبر کو بلوچستان کے ایک ڈویژن کے ضلع کے عہدیداران کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد 2 دسمبر کو جنوبی پنجاب ، 3 دسمبر کو خیبر پختونخوا ، 4 دسمبر کو سندھ ، 5 دسمبر کو پنجاب اور 6 دسمبر کو آزاد جموں و کشمیر کے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس اوپن ہاؤس میں کسی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی بلکہ کسی بھی دن ملک بھر کے کسی بھی حصے کے کارکنان شریک ہوسکیں گے اور انہیں سوال و جواب کا بھرپور موقع دیا جائے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ سات روزہ اوپن ہاو¿س کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی جو ڈویژنز بچیں گی ان کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو خود وہاں جا کر انٹرویوز کرکے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے رہنما جمیل سومرو نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکڑ عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا ہے جبکہ سعید غنی پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور شہلارضا کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی مدد جتک کو پی پی پی بلوچستان کاصدراور اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہمایوں خان کو صدر جبکہ فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

 
 
 
Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ