ہیڈلائنز


پاکستان کا نیا آرمی چیف ! تیاریاں مکمل کر لی گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو کمانڈ کی چھڑی سونپیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے، تقریب انتیس نومبر کی صبح جی ایچ کیو کے ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی، جنرل راحیل شریف نئے آرمی چیف کو کمانڈکی چھڑی سونپیں گے۔

تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ، عسکری قیادت اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہونگے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نئے آرمی چیف سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور آرمی چیف کو دیئے جانے والے الوداعیہ سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اور دیگرامو بھی زیرِغور آئیں گے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا، انھوں نے الوداعی ملاقات کا آغاز لاہور سے کیا ، آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کو کیسے الوداع کیا جائے؟ وزیراعظم ہاؤس میں شایان شان انداز میں رخصت کرنے کے لئے تیاریاں شروع ہو گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں پاکستانی سپہ سالار کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوظ بنانے اور دہشتگردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا جائے گا

واضح رہے کہ 27 نومبر 2013 کو سپہ سالار بننے والے راحیل شریف کی مدت ملازمت 28 نومبر2016 کو مکمل ہورہی ہے

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ