ہیڈلائنز


ریٹائرمنٹ سے قبل ہی آرمی چیف نے وہ فیصلہ سنا دیا ...

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید دس دہشتگردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کر دئیے۔ فوجی عدالتوں سے سزائے موت کی سزا پانے والے تمام دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت، فورسز پر حملوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ سزائےموت پانے والے دہشتگردوں میں حنیفہ، تیرہ گل، محمد ولی، خائستہ خان، علی رحمان، فضل علی، محمد علی، نثار علی، خیال جان اور پاو جان شامل ہیں۔ چار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے جبکہ چھ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ دہشتگرد حنیفہ نے کیپٹن جنید، کیپٹن نجم ریاض راجا، نائیک شاہد رسول اور لانس نائیک شکیل احمد کے گلے کاٹے۔ دہشتگرد تیرہ گل اور محمد ولی کے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں حوالدار نور مست، ملک فرمان علی، نائیک شبیر اختر، سپاہی ہمایوں، فخر عالم اور اسماعیل شہید ہوئے۔ دہشتگرد خاستہ محمد، علی رحمان، فضل علی، محمد علی، نثار علی، خیال جان اور پاو جان بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اہلکاروں کو شہید کرنے کے جرم میں پھانسی کے پھندے پر لٹکیں گے۔ تمام دہشتگردوں کو مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرائم قبول کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ