ہیڈلائنز


حامد خان نے عمران خان نااہلی کیس میں بھی معذرت کر لی

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان حامد خان نے پانامہ لیکس کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں بھی پیروی کرنے سے معذرت کر لی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ، مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Partly cloudy
Monday 18°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Mostly sunny
Thursday 22°C / 25°C Sunny
Friday 20°C / 25°C Sunny
Saturday 21°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ