ہیڈلائنز


خواجہ آصف بڑی مشکل میں پھنس گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو ‘ٹریکڑ ٹرالی’ کہنے کے معاملہ پر درخواست گزار سمیت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو 8 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شیریں مزاری کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار شیریں مزاری کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے رواں برس 9 جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں ان کی موکل کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے۔درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی دستیاب ہیں، اس حوالے سے اسپیکر کو بھی درخواست دی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔شیریں مزاری کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے اور خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پر حملہ کیا۔سماعت کے بعد عدالت نے معاملہ حل کرنے کے لیے درخواست گزار شیریں مزاری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو 8 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 9 جون کو قومی اسمبلی میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جب خواجہ آصف کے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور ’نو، نو‘ کے نعرے لگائے۔حکومت اور اپوزیشن اراکین کی اسی گرما گرمی کے دوران خواجہ آصف نے اپوزیشن بنچوں سے سب سے اونچی آواز میں نعرے لگانے والی شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کہتے ہوئے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سے کہا کہ ’انہیں چپ کرائیں‘۔اس واقعے کے بعد خواجہ آصف کو مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد خواجہ آصف نے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تحریری معافی نامہ بھجوایا اوربعدازاں ایوان میں شیریں مزاری کا نام لیے بغیر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ کہا وہ اس پر معافی مانگتے ہیں اور انھیں امید ہے کہ ان کے جذبات کو قبول کیاجائے گا۔تاہم شیریں مزاری نے خواجہ آصف کی باقاعدہ معافی کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ان کا نام لے کر طنز کیا گیا اور جملے کسے گئے، لہذا مناسب یہی تھا کہ ان کا نام لے کر معافی مانگی جاتی

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ