ہیڈلائنز


سی پیک اورترکی کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کے حقائق سامنے لانے چاہیں

Written by | روزنامہ بشارت

 سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ پاناما کا معاملہ میڈیا سپریم کورٹ پر چھوڑ دے، وہ اپناکام کررہے ہیں لیکن آج سی پیک اورترکی کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کے حقائق سامنے لانے چاہیںکہ یہ معاملات کس حیثیت میں طے پارہے ہیں، کہاں جعلی کمپنیاں بنی اور معاہدے کون کررہاہے، ترک صدرآئے تو وزیراعظم سے زیادہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ فعال دکھائی دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کاکہناتھاکہ چینی آتے ہیں تو وہ پہلے اسلام آباد اور پھر لاہور جائیں، ترک صدر کی آمد کے موقع پر بھی سندھ ، خیبرپختونخوا یا بلوچستان کا وزیراعلیٰ دکھائی نہیں دیا، دوست ممالک کیساتھ تعلقات کو ایک خاندان کے تعلقات میں بدلاجارہاہے ، میں سمجھتاہوں کہ ترکی اور چین جیسے دوستوں کو بھی یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ہمارے یہاں محترم اس لیے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کسی حکمران کی بجائے پاکستان سے تعلق رکھاہے۔آج اپوزیشن اور میڈیا کو یہ دیکھناچاہیے کہ چین کیساتھ کس طرح معاملات طے پائے اور سودے ہورہے ہیں، وہ حقائق آج سامنے لائیں، پنجاب کی ڈیلنگ ترکی کیساتھ کس حیثیت میں ہورہی ہے ، ہم آج کے معاملات چھوڑ کر دہائیاں پہلے کے پاناما کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، آج کے معاملات دیکھیں جن کا ذکر پارلیمنٹ یاسپریم کورٹ میں کہیں بھی نہیں ہورہا،دیکھیں کہ کہاں کس نے جعلی کمپنیاں بنائیں ، کون معاہدے کررہے ہیں ، وغیرہ وغیرہ

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ