ہیڈلائنز


شیخ رشید کی ایک اور پیشن گوئی سے نواز لیگ کے پسینے چھوٹ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیس ٹرپل ایس یعنی سویٹ ، شارٹ اینڈ سمارٹ ہے ، شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں تاہم شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہو گی ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں اور اب مصری دستاویزات آگئی ہیں ، نواز شریف اورا نکے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، نواز شریف نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں ،مریم کے دستاویزات کی تصدیق انکے شوہر کیپٹن صفدر نے کی ہے ،پاناما لیکس پر میرے موقف کی تائید ہو گئی ہے ۔ ”شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہو گی اور قوم نجات حاصل کریگی اور ملک ترقی کریگا “۔پوری قوم سپریم کورٹ کی طر ف دیکھ رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہمیشہ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی خود مارتے ہیں ، کیس میں باپ کچھ کہتا ہے اور بیٹی کچھ جبکہ بیٹے کچھ اور کہتے ہیں ، انکے تمام کاغذات جعلی ہیں ۔ 

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ