ہیڈلائنز


فوجی مشقوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

خیرپور ٹامیوالی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں اور مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔ خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں  میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ  آرمی چیف جنرل راحیل شریف گھل مل گئے، آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی اور ان کے عزم وجذبے کو سراہا، آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر جوانوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا اور پرجوش نعرے بازی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں اور آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں جب کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ