ہیڈلائنز


بھارتی جارحیت پر ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا  کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کنٹرول لائن کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننت جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور  طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ اور بھمبر میں 7 پاکستانی فوجیو ں کی شہادت پر حکومتی ردعمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہر کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری فوج پہل نہیں جوابی کارروائی کرتی ہے جب کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن و سلامتی کےلے خطرہ ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے لہذا اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا میں سات دہائیوں سے تزویراتی شراکت داری قائم ہے لہذا  پاکستان علاقائی امن واستحکام کے لیے نئی امریکی حکومت سے مل کر کام کرے گا۔

Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ