ہیڈلائنز


پوری قوم شہید فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بزدلانہ حرکتیں کر رہی ہے تاہم پاک فوج بھارت کو منہ توڑجواب دے رہی ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اورجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج لائن آف کنٹرول پر ملک کے دفاع کےلیے کھڑی ہیں اور بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ