ہیڈلائنز


آرمی چیف کی سی پیک منصوبے میں ذاتی دلچسپی پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

گوادر: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔ گوادر پورٹ کو فعال کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، وہ منصوبہ جو 2 سال پہلے شروع ہوا تھا آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک سڑک وژن کا آغاز ہے جب کہ گوادر اقتصادی راہداری منصوے کے سر کا تاج ہے، سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور گوارد بندر گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت صنعتی زون بھی بنیں گے جس سے سرمایہ کاری اور روز گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے، سی پیک سے خطے کی بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، زور گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کی محنت سے سڑکوں کا مربوط نظام قائم ہوا، سی پیک کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے دوران ایف ڈبلیو او کے 40 اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی جنہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آرمی جنرل راحیل شریف نے منصوبے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک بحریہ نے بھی سی پیک منصوبے کے لئے سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لئے بہترین کام کیا۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: NW at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ