ہیڈلائنز


نیوز لیکس پر جھوٹی خبر سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان ہی حکومت کا مؤقف ہے، وزارت داخلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا جھوٹی خبرسے متعلق بیان حکومت کا مؤقف ہے لہٰذا ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خبر لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ نے انگریزی اخبار کے ایڈیٹر اور اسٹاف کوکمیٹی  میں بلانے کی ہدایت کی ہے، ایڈیٹراور اسٹاف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کا جھوٹی خبرکی تحقیقات سے متعلق بیان ہی حکومت کا مؤقف ہے اس لیے میڈیا وزیرداخلہ کے الفاظ کو اپنے اندازمیں تشریح کرنے سے گریزکرے کیونکہ قومی اہمیت کے اس معاملے پر خود ساختہ تجزیہ تحقیقات پر منفی اثرڈالے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر نیشنل سیکیورٹی لیکس نہیں بلکہ جھوٹی خبر تھی اور یہ حساس معاملہ ہے لہٰذا سیاسی مقاصد والے کوئی اور دکان کھولیں۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ