ہیڈلائنز


نوازشریف آئندہ سال تک وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہیں گے، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کسی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے لیے ہمارے دل میں بے حد احترام ہے تاہم متازعہ وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے ترک سفیر سے ملاقات میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ جہانگیر ترین نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف آئندہ سال تک وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 44%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ