ہیڈلائنز


آرمی چیف کے دبنگ اعلان نے سب کے دل جیت لیے

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں وہاں سے نکال کر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب کراچی اور خضدار سے میڈیکل ٹیمیں بھی جائے دھماکہ پر پہنچ رہی ہیں۔واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے درگاہ شاہ نورانی میں ہنگامی کنٹرول رول قائم کردیا جس پر دھماکے میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 9202110-081، 9201002-081 ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ