ہیڈلائنز


شریف خاندان کے بچنے کی تمام امیدیں دم توڑنے لگیں

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالت میں مے فیئر فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے لیکن ہم یہ بات ثابت کریں گے کہ یہ فلیٹس 2004 سے پہلے خریدے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کمپنیوں کی لمبی فہرست موجود ہے اور ان کا سارا کاروبار مشترکہ ہے۔ نواز شریف نے عدالت میں مے فیئر فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سےغلط بیانی کی حالانکہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ 20 سال پہلے سے یہ فلیٹس شریف خاندان کے ہیں اور وہ وہاںجاتے رہے ہیں۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے 2002 میں گارڈین کو انٹرویو دیا جس میں کہا کہ ہمارے بچے باہر پڑھتے ہیں جن کیلئے ہم نے فلیٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ التوفیق بینک کے فیصلے میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل سے تین لوگوں شہباز شریف، میاں شریف اور عباس شریف کے مفادات براہ راست وابستہ ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر مل کے بورڈ آف گورنر میں نواز شریف نہیں تھے لیکن ان کی بیوی کلثوم نواز کا نام شامل تھا جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ حدیبیہ پیپر مل کے قرضوں کی وصولی کیلئے مے فیئر فلیٹس کو شامل کیا گیا تھا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مے فیئر فلیٹس اور شریف خاندان کے دیگر کاروبار کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کریں گے۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 9°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ