ہیڈلائنز


چوہدری نثار نے اندر کی بات بتا ڈالی

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ڈان نیوز پیر میں شائع شدہ خبر لیک نہیں کی گئی، بلکہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھی، نیوز گیٹ اسکینڈل میں کوئی سیکیورٹی لیک نہیں ہوا، پاکستان کی دنیا میں تنہائی سے متعلق کوئی بریفنگ نہیں دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کوئی سیکیورٹی لیک نہیں، ڈان نیوز پیپر میں شائع سرل المیڈا کی خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دنیا میں تنہائی سے متعلق کوئی بریفنگ نہیں دی گئی،یہ سراسر خود ساختہ خبر تھی، غیر ریاستی عناصر (نان اسٹیٹ ایکٹرز) پر 34 اجلاس بلائے گئے اور ہر اجلاس میں غیر ریاستی عناصر کے بارے میں پاکستان نے اپنا بھرپور اور واضح مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر سے متعلق پاکستان کی ایک جامع اور مکمل پالیسی ہے، یہ تو وہ خیالات ہیں جو دشمن ہم پر تھونپنا چاہتے ہیں، ہندوستان میں کہیں کوئی کارروائی یا حملہ ہوتا ہے، جو کہ کشمیری جدوجہد کرنے والے کرتے ہیں مگر بھارت سارا الزام ہمارے اوپر دھونپ دیتا ہے۔

سرل المیڈا سے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سرل المیڈا کو امریکا سے وطن واپس آنے کا کہا ہے، المیڈا کمیٹی کے سامنے پیش ہوگا، وہ اگلے ہفتے تک وطن واپس آجائیں گے

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ