ہیڈلائنز


شجاع خانزادہ خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے قاسم معاویہ پر فرد جرم عائد

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ خود کش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے رہنماء قاسم معاویہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ راولپنڈی میں عدالت نے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلیں۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی تنظیم کے فورس حکام نے کالعدم تنظیم کے رہنماء قاسم معاویہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں پیش کیا۔ واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کو اٹک میں خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ