ہیڈلائنز


سرکاری اداروں میں صرف عیاشی چل رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ عیاشی صرف سرکاری اداروں میں چل رہی ہے جب کہ نجی اداروں میں تو بیکار ملازم  کو ایک دن بھی برداشت نہیں کیاجاتا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل ملازم کی ترقی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت  کی۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے  اپیل منظور کرلی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازم اعجازاحمد کی براہ راست ترقی کا حکم کیسے دے دیا، ہائی کورٹ کسی بھی ملازم کو براہ راست ترقی کا حکم نہیں دے سکتی۔ چیف جسٹس پاکستان کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ عیاشی صرف سرکاری اداروں میں چل رہی ہے، نجی اداروں میں تو بیکار ملازم  کو ایک دن بھی برداشت نہیں کیاجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماراکلچر ہے کہ سچ نہیں بولنا۔ وکلا مکر نہ کریں اس لیے عدالتی کارروائی کو بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ