ہیڈلائنز


لاہور نے فیصلہ دے دیا، اب 2اکتوبر کو میانوالی اور پھر ملتان بھی جائیں گے: عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج میری قوم جاگ گئی اور میرا خواب پورا ہو گیا ہے، ہمارا دھرنا جاری ہے اور نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں آئیں گےتاہم ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ بھی جاری دکھوں گا، حکمرانوں کی چوری، مک مکا اور دھاندلی ثابت ہو گئی ہے اور ’گو نواز گو ‘ کا نعرہ ان کا مقدر بن گیا ہے، نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسہ لیا تھا،قوم ان سب کا احتساب بھی کرے گی، لاہور میں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوش ہوا ہوں، اب 2اکتوبر میانوالی اور پھر ملتان میں جائیں گے۔ 

مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھ رہی تھی کہ ہم چند دن کا دھرنا دے کر تھک جائیں گے مگر ہم نے تو دھرنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے اور آج بھی عوام کا سمندر ہمارے ساتھ موجود ہے، نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے، میں نے لاہور میں وعدہ کیا تھا کہ استعفیٰ لے کر واپس آئیں گے ، میں آج وپس جا رہا ہوں اور استعفیٰ لے کر ہی آئیں گے تاہم اگر دھاندلی کا الزام غلط ثابت ہوا میں ان سے معافی بھی مانگ لوں گا۔ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں جو اتنی عوام نکلی ہے، اسے دیکھ کر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری قوم جاگ گئی ہے، میرا خواب پورا ہو گیا ہے، میں نے اٹھارہ سال سے اس دن کا انتظار کیا اور اللہ نے مجھے آج یہ دن دکھا دیا ہے، جتنی لوگ یہاں موجود ہیں میں نے اتنے لوگ زندگی میں نہیں دیکھے، میں کہہ رہا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں اندر سے ملی ہوئی ہیں اور آج لوگوں نے میری بات سن لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں برطایہ میں ہوتا تھا تو میں نے دیکھا کہ وہان شہریوں کو کتنے حقوق حاصل تھے اور یہاں پاکستان میں سب لوگ باریاں لے رہے تھے، یہان سے پیسہ باہر جا رہا تھا اور میری قوم سوئی ہوئی تھی، مجھے وہ دن یاد ہے جب عافیہ صدیقی کے ماموں نے مجھے بتایا کہ اس کو بچوں سمیت امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، میں نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی مگر میری قوم سوئی ہوئی تھی، میری کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، مشکل سے دو ہزار لوگ سڑک پر نکلتے تھے، میں تب سوچتا تھا کہ یہ کیسی بے حس قوم ہے، لاپتہ افراد کے لئے میں سب سے پہلے باہر نکلا، آصف زرداری صدر بنا تو مجرم کے صدر بننے پر جلسہ کرنا چاہا تو چند ہزار لوگ آئے ، لیکن اب اللہ نے میری قوم کو جگا دیا ہے اور لوگ باہر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے چور حکمرانوں کا پیٹ نہیں بھر رہا، آصف زرداری کیسے سوئس بنکوںمیں اربوں کا مالک بن گیا؟ نواز شریف کے بیٹے کیسے لندن میں اتنے بڑے کاروبار کے مالک بن گئے اور آٹھ سو کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہنے لگے؟ آج میری قوم باہر نکل آئی ہے اور ان کا احتساب کرنے کو تیار ہے، میری ساری سیاسی زندگی ایک طرف اور دھرنے کے بعد کی زندگی ایک طرف ہے، اب میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف ابھی استعفیٰ نہ دیں بلکہ مجھے کام کرنے دیں اور میری تحریک کو پورے میں جانے دیں تا کہ آپ کبھی بھی واپس نہ آ سکیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کل الحمراءہال میں حمزہ شہباز کو لوگوں نے اچھا جواب دیا، شہباز شریف اور نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے سامنے ڈرامہ بازی کرنے کی کوشش کی تو عوام نے ان کو ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگا کر جواب دیا، حکومت کی مہربانی تھی کہ انہوں نے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا لیا، مجھے ان سب کو ایک ثابت کرنے میں بہت آسانی ہوئی ، آصف زرداری بھی دبئی سے واپس آ گئے تا کہ بڑے بھائی کی حکومت کو بچا سکیں، نواز شریف بھی زرداری کو کہا کرتے تھے کہ اگر پیپلز پارٹی نے تمہیں چھوڑ دیا تو ہم تمہارے ساتھ ہوں گے۔ نواز شریف پرویز مشرف سے معاہدہ کر کے سعودی عرب چلے گئے اور سات سال تک کہتے رہے کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں تھا، پھر کہنے لگے کہ یہ معاہدہ پانچ سال کا تھا دس سال کا نہیں تھا۔ دوسری جانب اصغر خان کیس میں ان کے خلاف بیان خلفی آ چکا ہے کہ انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے، اس کیس کا فیصلہ آ نا گرچہ ابھی باقی ہے، عوام کی طاقت کو دیکھا ہے تو الیکشن کمیشن کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے اور دھاندلی سے متعلق ہمارے الزامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس ملک کے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور آئی جی گلو بٹ کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے اور کل تو جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت بھی ہونے والی ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو بھی دہرایا اور نواز شریف ، افتخار چوہدری سمیت الیکشن کمشن پر کڑی تنقید کی۔ شرکاءسے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میں کسی کے اشارے پر آیا ہوں تو میں جواب دیتا ہوں کہ میاں صاحب میں نے آئی ایس آئی سے پیسے لے کر آئی جے آئی نہیں بنائی ہے، میری سیاست پیدائش جنرل جیلانی کی گود میں بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے کسی سیاسی جماعت سے مک مکا کیا ہوا ہے، میرے میں اور نواز شریف میں یہی باتیں الگ ہیں کہ میں نے ہمیشہ جو بھی کیا اپنے بل بوتے پر کیا ہے ، میں کبھی دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں آتا، میں عوام کی طاقت سے آتا ہوں۔

 

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ