ہیڈلائنز


شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے، شیخ رشید کا خورشید شاہ سے مکالمہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جہاں شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ  شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں، جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں، اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں۔ خورشید شاہ نے مزاحیہ اندازمیں شیخ رشید کو کہا کہ یہاں ن لیگ والے کھڑے ہیں اس لیے ہم علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجواؤں گا۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ