ہیڈلائنز


پُرامن احتجاج کیلئے جگہ مخصوص کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ جدید ممالک کی طرح گلگت میں بھی پُرامن احتجاج کیلئے ایک مخصوص مقام مختص کیا جائے گا، جہاں پر مہذب اور جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے گا، اسی لئے اوپن ایئر تھیٹر تعمیر کیا جائے گا، جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پُرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر تک یادگار شہداء کی جدید طرز پر تعمیر کو یقینی بنایا جائے، اس منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے پبلک چوک کی توسیع اور تزین و آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کیلئے پیڈسٹل برج تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے شہر کے تعمیراتی منصوبوں اور تزین و آرائش کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات کے افسران اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کی صفائی اور جاری تزین و آرائش کے کاموں کے بعد ملبے کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ریور ویو روڈ پر پانی کھڑے ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ریور ویو روڈ پر جاری کام کو مثالی اور معیاری بنائے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے مرمتی کام کو بھی جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ