ہیڈلائنز


عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے مائنس نواز شریف چاہتے ہیں، طلال چوہدری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کرسکنے والے مائنس نواز شریف چاہتے ہیں، پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں کی سزادی گئی، اب انہیں سی پیک کی سزا دی جارہی ہے، پہلے نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا لیکن ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے۔ پھر پاکستان میں فساد اور انتشار پھیلا کر نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی، اب وہ تمام ہارے ہوئے لوگ عدالت میں مائنس ون کی کوششیں کررہے ہیں۔ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی شوقین ہے، عمران خان کو مان لینا چاہیے کہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوگے۔ تحریک انصاف کو عوامی عدالت میں شکست دی ہے اور اب عدالتی جنگ میں بھی ہرائیں گے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 60%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 10°C / 19°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ