ہیڈلائنز


تحریک انصاف ہمیشہ ثبوت لانے میں ناکام رہی ہے، مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کر چکے ہیں، وزیراعظم نےکہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں، مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں ،  وہ لوگ جن کی سیاست جھوت پر مبنی ہے اور وہ عدالت اور تحقیقاتی کمیشن سے بھاگ رہے تھے، انہیں پتہ چل جانا چاہیے کہ کنٹینر اور عدالت میں بہت فرق ہوتا ہے۔ عدالت دھمکیوں پر نہیں ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیتی ہے اور تحریک انصاف ہمیشہ ثبوت لانےمیں ناکام رہی ہے، جھوٹے الزامات لگانے والوں کی عدالت میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز نے اپنے جوابات جمع کرادیئےہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ