ہیڈلائنز


پاناما لیکس کیس,سپریم کورٹ نے پندرہ نومبر تک فریقین سےدستاویزات طلب کر لیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کو جائیداد کی تفصیلات اور دستاویزات پندرہ نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا ، عدالت نے فریقین کو الزامات سے متعلق دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کے بچوں کے جواب جمع کرا دیئے گئے ہیں جس پر سابق اٹارنی جنرل اور وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم، حسن اور حسین نواز کے جوابات جمع کرا دیئے گئے ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ اور حکومتی وکیل سلمان اسلم بٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ۔ حکومتی وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ جس رکن قومی اسمبلی کا نام بھی آف شور کمپنی میں ہے اس کا معاملہ بھی کمیشن کو بھجوایا جائے ، چاہتے ہیں سب کا برابری کی بنیاد پر احتساب ہو،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ ملک لیڈر شپ سے خالی ہو جائے ۔ حکومتی وکیل نے جواب دیا کہ ملک لیڈر شپ سے خالی ہوتا ہے تو ہو جائے ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کسی بھی متعلقہ شخص کی دستاویزات طلب کر سکتی ہے ، عدالت نے پندرہ نومبر تک تمام دستاویزات جمع کرنے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کر دی ۔

 

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ