ہیڈلائنز


بینظیر قتل سمیت سنگین مقدمات 31 دسمبر تک نمٹانے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی اورسنگین وارداتوں کے تمام مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ہائی کورٹ کے مانیٹرجج جسٹس عبدالسمیع خان نے صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی کی تمام 14 عدالتوں کے ججوں کو جاری کی ہیں، سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس بھی اسی سال31دسمبر تک نمٹنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل سمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں سیکیورٹی انتظامات مذید سخت کرنے، جیمرز لگانے اورملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے کابھی حکم دیا گیا سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا ایک اجلاس میں نگران فاضل جج کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جسکی آئندہ سماعت 7 نومبر سے شروع کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دونوں خصوصی عدالتوں کے ججز رائے ایوب مارتھ اورآصف مجید اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ