ہیڈلائنز


دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآیندہ پیشگوئی نہیں کروں گا

Written by | روزنامہ بشارت

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ،نواز شریف دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے،دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآیندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ،میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفت گوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جلسہ بھی کرے گا جلوس بھی کرے،عدالت میں قانون اور انصاف جیتے گا،نوازشریف نااہل ہوجائیں گے،اگر مہینوں میں فیصلہ نہ ہوا تو جنگ جاری رہے گی،ملک میں جب تک نواز شریف کرپٹ حکومت ہے تو میں سٹرنگر میزائل کی طرح حملے کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اورقیادت سے کہانیچے آجائیں یا لال حویلی شففٹ ہوجائیں،ذہن میں تھا طاہر القادری کو لندن سے لے آو¿ں گا ،عمران سے کہاجن کے گھر بیٹیاں ہیں انھوں نے رشتے والی بات کابرامنایا ،طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ،طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیاجاتاہے ،سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے ،سیاست میں سب اپنا اپنا مفاد دیکھتے ہیں،بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا ،میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتا چلا کہ معاملہ ختم ہوگیا ہے،دونومبر کے لاک ڈاون کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا ،لاک ڈاون سے پہلے پی ٹی آئی رہنماوں کو اپنے حلقوں میں ہونا چاہیے تھا،قیادت ساری بنی گالہ میں تھی تو کارکن کہاں سے نکلتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرویز رشید کی قربانی سے کام نہیں چلے گا،ہوسکتا ہے آرمی ایکٹ 1952ءکے تحت فوج خود ہی گرفتاریاں کرے،پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو اسی تنخواہ پر کام کروں گا ،اس دسمبر میں نواز شریف کی حکومت نا اہل قرار دی جائے گی ،سراج الحق نے لائٹ موڈ کا کیس کیا اصل کیس میرااورعمران کا ہے۔پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کےلیے قابل قبول ہوگا

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ