ہیڈلائنز


مزید 2 تنظیموں کو ’کالعدم‘ قرار دینے کی تیاریاں

Written by | روزنامہ بشارت

 نیشنل کاؤنٹر ٹیرراز اتھارٹی نے وزارت داخلہ کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی سفارش کردی۔ نیکٹا کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے مطابق اتھارٹی کی طرف سے جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے کے بعد جماعت الاحرار اگست 2014 میں ابھر کر سامنے آئی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں فوجی اہلکاروںِ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری تنصیبات، سیاستدانوں، مذہبی اقلیتوں اور وکلا پر کئی حملے کیے۔ جماعت الاحرار نے رواں سال 8 اکتوبر کو کوئٹہ میں وکلا پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اگست میں امریکی محکمہ خارجہ نے جماعت الاحرار کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کردیا تھا۔ لشکر جھنگوی سے علیحدہ ہونے والی لشکر جھنگوی العالمی ملک میں بالخصوص کراچی اور کوئٹہ میں متعدد فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہے۔ رواں سال 25 اکتوبر کو پولیس ٹریننگ کالج حملے کی ذمہ داری لشگر جھنگوی العالمی نے ہی قبول کی تھی، جس میں 61 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ اس وقت وزارت داخلہ کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں 61 تنظیموں کے نام شامل ہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ