ہیڈلائنز


متبادل وزیر اعظم۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 اسپیکر قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے تاہم اب ہمیں چاہئیے کہ سپریم کورٹ کو فیصلے کرنے دیں اور کم سے کم کمینٹ کریں ،پارٹی میں متبادل وزیر اعظم پر کوئی بات نہیں ہو رہی ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے بہتر ہو گا اس پر تبصرہ نہ کیا جائے ۔ سپیکر کا آفس تحقیقات کیلئے نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ میں ایک کیس پہنچ گیا ہے اس پر مزید بحث نہیں کرنی چاہئیے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں فائلیں ادھر ادھر نہیں ہوتیں ، پاناما کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے کیا اب یہ لوگ عدالت پرداباؤ ڈالنا چاہتے ہیں ؟ انکا کہنا تھا کہ مظفر علی شاہ صرف ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں انکی باتوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 37%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ