ہیڈلائنز


بنی گالہ کے باہر کی صورتحال بتاتے ہوئے خاتون کارکن رو پڑیں

Written by | روزنامہ بشارت


اسلام آباد: اسلام آباد میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے دھرنے کی کال کے بعد ہی سے کارکنان نے بنی گالہ کا رُخ کرنا شروع کر دیا تھا جہاں انہیں قیام کے دوران کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آ رہی ہے۔ وہاں آئے ہوئے تمام لوگ پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کے لیے آئے ہوئے تھے جن کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے لیے آئے ہوئے ہیں اور ہم عمران خان کو ایسے جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ گواہ ہے کہ انقلاب ہمیشہ خوب خرابے ہی سے آیا ہے لیکن عمران خان نے اس کلچر کا بھی خاتمہ کر دیا ۔ دھرنا مؤخر ہونےپر کارکنان کا رد عمل بتاتے ہوئے نادیہ خٹک جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ