ہیڈلائنز


عالمی طاقتوں اور بھارت کے درمیان معاہدے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں، مسعود خان

Written by | روزنامہ بشارت

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعودخان کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتوں اور بھارت کے درمیان معاشی معاہدے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ متحدہ اور عالمی برادری کا مسئلہ کشمیر پر محتاط رویہ انتہائی افسوس ناک ہے مغربی ممالک کے محتاط رویئے کے باوجود برطانیہ اور ناروے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن دنیا کی بڑی طاقتوں اور بھارت کے درمیان معاشی معاہدے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت وادی میں جتنے بھی وفود بھیجے کشمیری اس کا اثر قبول نہیں کریں گے آزادی کی تحریکوں اور دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری  آزادی کی تحریک کشمیری عوام کی اپنی شروع کردہ ہے اس میں کسی بھی کالعدم  یا جہادی تنظیموں کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کےدوران اہم رہنماؤں  سےمسئلہ کشمیرپربات ہوئی، مسئلہ کشمیر پردنیا کی حمایت حاصل کرنےکےلئےمحنت کی ضرورت ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ