ہیڈلائنز


گالی دینے اور جھوٹ بولنے والا پاکستانی قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

کہوٹہ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے کیونکہ انہیں ملکی کھٹک رہی ہے۔ کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی ہمارے انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیں۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ