ہیڈلائنز


جاسوس بھارتی سفارتکار، پاکستان نے سفارتی مہم شروع کردی

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی:  وفاقی حکومت نے پاکستان میں جاسوسی کرنے والے بھارتی سفارت کاروں کے معاملے پرعالمی برادری کومودی کے ایجنڈے سے آگاہ کرنے کیلیے موثر سفارتی مہم کاآغاز کردیاہے۔ اس حوالے سے حکام نے سفارتی رابطوں کے ذریعے امریکا، چین اور دیگر اہم ممالک کو اس صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور چین سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کا معاملہ جلد باہمی مشاورت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے اوربھارت کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے قراردادپیش کی جاسکتی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان ممالک کو کہا ہے کہ پاکستان کوعدم استحکام کرنے کے حوالے سے مودی حکومت مسلسل سازشوں میں مصروف ہے، اس صورت حال کے سبب خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے جس کاذمے دار بھارت ہوگا۔ ان ممالک نے پاکستان کوعندیہ دیاہے کہ وہ اس معاملے پر بھارت سے بات کریں گے اورسفارتی محاذ پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازشوںسے چینی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ چین نے مودی حکومت کوسخت سفارتی پیغام بھیجاہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کے خلاف اپنی سازشیں بند کردے بصورت دیگریہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا، اگربھارت باز نہ آیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی، سی پیک کی سیکیورٹی میں مذید اضافہ کیا جائے گا۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ