ہیڈلائنز


پاناما لیکس تحقیقات : عدالت نے آج کیا کارروائی کی؟

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ نے پاناما لیكس كی انكوائری كرانے كے لیے دائر درخواستوں كو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم كے بیٹوں اور بیٹی كو جواب جمع كرانے كے لیے 7 نومبر تک كی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی كی سربراہی میں 5 ركنی لارجر بینچ نے مقدمے میں فریق بننے كی درخواست گزار اسد كھرل اور كوكب اقبال كی درخواستیں خارج كردیں اور تمام فریقین كو جمعرات كی شام تک اپنے اپنے ٹرمز اپ ریفرنس دائركرنے كی ہدایت كی ہے اور آبزرویشن دی ہے كہ عدالت كسی درخواست گزار یا رسپانٹنڈنٹ كے ضابطہ كار كی پابند نہیں۔ ایک ركنی جوڈیشل كمیشن قائم كیا جائے گا جو عدالت عظمیٰ كے حاضر سروس جج پر مشتمل ہوگا اور اسے سپریم كورٹ كے اختیارات حاصل ہوں گے۔ كمیشن كے ضابطہ كار كا تعین خود عدالت كرے گی۔ عدالت نے وزیر اعظم كے بچوں كی طرف سے جواب جمع نہ كرنے كا سخت نوٹس لیا اور پیر تک جواب جمع كرنے كی ہدایت كی۔عدالت نے درخواستوں كو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے كہا كہ كسی كو درخواستوں كے قابل سماعت ہونے پر اعتراض نہیں جب كہ ماضی كی نظائر كی روشنی میں بھی عوامی اہمیت كے معاملات میں سپریم كورٹ كو براہ راست اختیار سماعت حاصل ہے۔ عدالت نے درخواست گزاروں اسد كھرل اور كوكب اقبال كو ہدایت كی كہ ہمیں مطمئن كیا جائے كہ مقدمے میں ان كا موجود ہونا كیوں ضروری ہے لیكن عدالت ان كے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی اور فریق بننے كے لیے ان كی درخواستیں خارج كردی۔چیف جسٹس نے مقدمے كے فریقین كے وكلا كو كہا كہ مجوزہ كمیشن كی كارروائی كو ریگولیٹ كرنے كے لیے اگر ان كے پاس تجاویز موجود ہیں تو فراہم كریں تا كہ كمیشن كو باقاعدہ طور پر تشكیل دے دیا جائے

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ