ہیڈلائنز


اسلام آباد دھرنےپر: حمزہ علی عباسی کھل کرسامنےآگئے

Written by | روزنامہ بشارت

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے کے فیصلے کو یوٹرن قرار دینا اور اُس پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ ’’میں 2 نومبر کو عمران خان کی جانب سے دھرنے کا اعلان واپس لینے پر ہونے والی تنقید کو سمجھنے سے قاصر ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا۔ اگر وہ اس کے باوجود دھرنا دیتے تو چیئرمین تحریک انصاف پر بغاوت کا لیبل لگ جاتا۔ عمران خان نے استعفیٰ یا احتساب شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آج عمران خان نے 4 دن میں وہ کامیابی حاصل کرلی جو قوم کو 8 ماہ میں نہیں مل سکی تھی۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر دھرنے کے سپریم کورٹ کا پاناما لیکس پر نوٹس لینا اور تحقیقات شروع کرنے کا اعلان عمران خان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس لے کر نوازشریف کو جھکا دیا۔ اب سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس میں نوازشریف عدالت کے آگے جواب دہ ہوں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے باوجود دھرنا دیتے تو وہ غدار اور خود غرض سیاست دان قرار دے دیے جاتے۔اس جدوجہد کو حکومت وزیر اعظم بننے کا نام دیتی۔حمزہ عباسی نے ایک شعر میں عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جدوجہد حب علی اور بغض معاویہ میں نہیں ہے۔ عمران خان نے فیصلہ کر کے ثابت کردیا کہ وہ سچے اور بہت جذباتی سیاست دان ہیں مگر اُن کی عمدہ حکمتِ عملی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے لوث لیڈر ہیں

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ