ہیڈلائنز


ن لیگی رہنمااور پی ٹی آئی کےاہم ترین رہنماؤں کےدرمیان لائیو پروگرام میں جھگڑا

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھگڑا، بلیک لیبل شہد کے ذکر پر شہریار آفریدی جذباتی ہوگئے اور آصف کرمانی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ،

 پروگرام کے میزبان کو وقفہ لیکر بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ لفاظی جنگ کے دوران وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا کہ ورکرز سڑکوں پر ذلیل ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر بلیک لیبل شہد پی رہے ہیں ۔ آصف کرمانی کے اس جملے پر شہریار آفریدی آپے سے باہر ہوگئے اور سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ بدتمیز انسان ہیں اور گھٹیا زبان کا استعمال کر رہے ہیں ، میں نے وزیراعظم کو کبھی چور نہیں کہاتو میری قیادت کے خلاف اس طرح کے الفاظ برداشت نہیں کریں گے ۔ اس دوران شہریار آفریدی نے کھڑے ہو کر آصف کرمانی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم پروگرام کے میزبان طلعت حسین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ