ہیڈلائنز


پاناما لیکس پر نواز حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں عدالت کی کارروائی سے خوشی ہوئی ہے، انہیں پتہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ میں ایسا ہو جائے گا، 7 ماہ سے پاناما لیکس کی باتیں ہورہی ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی نواز شریف کے بچون کے جواب دائر ہی نہیں کرایا گیا۔ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ احتساب کے لیے تیار ہیں تو پھر اب تک جواب دائر کیوں نہیں کرائے گئے۔ نواز شریف کے درباریوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالتی کارروائی پر سوال نہیں اٹھائیں گے لیکن آج اٹارنی جنرل نے دائرہ کار پر اعتراض کیا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ ایک خاندان کی کرپشن کا کیس ہے، اٹارنی جنرل پاکستان کےملازم ہیں کسی خاندان کے نہیں، اٹارنی جنرل قوم کے پیسوں سے تنخواہ لیتا ہے تو پھر وہ کیوں ایک خاندان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ہم اٹارنی جنرل پر اعتراض اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دستاویزات میں گڑبڑ کر رہی ہے، نیب اورایف آئی اے نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔ ہم نے نہٰں حکومت نے قوم کو پریشان کیا ہے۔ کیس چلے گا تو معلوم ہوگا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 15°C Showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ