ہیڈلائنز


مجھے تو صرف شیخ رشید کا سگار ہی ایک بڑا ہتھیار نظر آیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کے سگار کو بڑا ہتھیار قرار دے دیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کیلئے جہاں ملک بھر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا وہیں تشہیری مہم بھی چلائی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پوری طرح مسلح ہو کر اسلام آباد پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں۔ ن لیگی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کے جواب میں پی ٹی آئی کی جانب سے شروع سے ہی موقف اپنایا گیا کہ وہ ہمیشہ سے پر امن رہے ہیں اور اسلام آباد کے دھرنے میں بھی پر امن رہیں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا تو نہ ہوا البتہ سپریم کورٹ کے کیس کی سماعت مقرر کرنے پر یوم تشکر منایا گیا جس کے سلسلے میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کیا گیا ۔ جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ن لیگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے بلکہ مجھے تو صرف شیخ رشید کا سگار ہی ایک بڑا ہتھیار نظر آیا

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 18°C Rain
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 11°C / 15°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ