ہیڈلائنز


پاناما تحقیقات، شریف خاندان آج جواب داخل کرے گا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو دیے جانے والے نوٹس پر شریف خاندان کے افراد کل جواب جمع کروایں گے جبکہ عمران خان ، سراج الحق اور شیخ رشید ٹی او آرز جمع کروائیں گے، عمران خان نے آج سماعت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو دیے جانے والے نوٹس کی 2 روزہ مدت آج ختم ہورہی ہے، اس ضمن میں شریف خاندان آج عدالت میں جواب داخل کروائے گا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سماعت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی راشد حبیب کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر صبح ساڑھے 11 بجے نوازشریف اور اُن کے بچے مریم، حسن اور حسین نواز کے علاوہ داماد کیپٹن صفدر بھی عدالت میں جواب جمع کروائیں گے۔

 

اینکر پرسن صابر شاکر نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  شریف خاندان کو جواب داخل کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے اس لیے ممکن ہے کہ مختصر جواب داخل کرادیا جائے تاکہ مخالف فریق کو کچھ کہنے کا موقع نہ ملے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے نوٹس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٹی او آرز عدالت میں جمع کروائیں گے، تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ہمارے ٹی او آرز متحدہ اپوزیشن والے ہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات اور وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دی گئی درخواستوں پر سماعت میں نواز شریف اور اُن کے اہل خانہ کو 2 روز میں جواب طلب کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ فریقین سے ٹی او آر اور کمیشن کی تجویز سے متعلق حتمی جواب 3 نومبر تک تحریری طور پر طلب کیا تھا

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ