ہیڈلائنز


آصف زرداری اور ڈبل شاہ کو ڈر ہے کہ نواز شریف کے احتساب کے بعد ان کی باری آئے گی

Written by | روزنامہ بشارت

فضل الرحمان میرا شکریہ ادا کریں میری وجہ سے آج نواز شریف آپ کو پوچھتے ہیں ورنہ آپ کو پوچھتا کون تھا، اسفند یار ولی کیا کررہے ہیں؟ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

انہوں  نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مل جائیں تو جمہوریت ہی ختم ہوجاتی ہے،ڈبل شاہ کہتے ہیں کہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہوگا اور پھر کہا عدلیہ کے پاس جائو، اندر سے یہ لوگ نواز شریف سے ملے ہوئے ہیں، آصف زرداری اور ڈبل شاہ کو ڈر ہے کہ نواز شریف کے احتساب کے بعد ان کی باری آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھ لاکھوں لوگ موجود ہیں کیا یہ سولو فلائٹ ہے؟ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ہتھیار لے کر اسلام آباد آرہے ہیں ہمیں بتایا جائے ہمارے پاس کونسا ہتھیار تھا؟ مجھے تو ایک ہی ہتھیار نظر آیا اور وہ شیخ رشید کا سگار تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک بھائی مظلوم اور دوسرا ڈرامہ شریف بن جاتا ہے، نواز شریف ڈرامہ بازی ختم کریں، دونوں بھائی جلد جیل میں ہوں گے کیوں کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ پاناما لیکس کے مقدمے کا فیصلہ جلد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نواز آپس میں ملے ہوئے ہیں، میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکا کیا گیا اور ادارے تباہ کیے گئے، دونوں نے مل کر نیب کا چیئرمین ایسے شخص کو بنایا جس نے انہیں نہیں پکڑا، سندھ میں کرپشن ہے، نیب کیوں نہیں پکڑتا؟ ایف بی آر کام کررہا ہوتا تو یہ لوگ پکڑے جاتے،مجھے خوشی اس وقت ہوئی کہ جب سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کام نہیں کررہے

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ