ہیڈلائنز


راحیل شریف کا ریٹائرمینٹ سے قبل دبنگ اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی ہوں،’’ را‘‘ یا کوئی اور، دشمن کی چال کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ملکی سالمیت کی خاطر ہم آخری حد سے بھی آگے جانے کو تیار ہیں، قوم ہم پر یقین کرے، ملک کی سرحدیں انتہائی محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلستان میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ’’یقین سے کہہ سکتا ہوں ہم صیح سمت میں جارہے ہیں اور سی پیک منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچے گا‘‘۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ’’چینی قیادت چاہتی ہے گلگت بلتستان کو آرمچی کی طرح ترقی دی جائے کیو نکہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ پورے ملک میں کوئی بھی محنت اور جفاکش نہیں اور میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملکی مفاد کی خاطر سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر صورت پر یقینی بنائے جائے گا، سی پیک کی مکمل سیکیورٹی پاک فوج کی ذمہ داری ہے،کرپشن و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت ختم کیا جائے گا‘‘۔ سپہ سالار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’آپریشن ضرب عضب کو دنیا کچھ بھی کہے مگر ہم اس کو ہر صورت لڑیں گے اور قوم کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ یہ ہماری بقا کی جنگ ہے‘‘۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ’’قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں اور عوام کو امن وامان کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے مجھے کوئی شک نہیں گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرتا رہے گا‘‘َ۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’’ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد اس میں کامیابی حاصل کریں گے۔ دہشت گردی کے طوفان پر بہادر جوانوں اور قوم کے تعاون پر اس طرح قابو پایا کہ پوری دنیا میں کوئی بھی ملک اتنی جلدی قابو نہیں پا سکتا تھا’’

Partly cloudy

17°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ